ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں اساتذہ اہلیتی امتحان 2019 کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 14 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس امتحان میں تقریبا 10427 امیدواروں میں 9883 امیدوار شریک ہوئے حلانکہ 544 امیدوار غیرحاضر رہے۔
ریاست میں اساتذہ اہلیتی امتحان 2019 میں منعقد ہونے والے امتحانات تاخیر کے سبب اب 2020 میں منعقد کیے جارہے ہیں، اس تعلق سے ضلع کے 14 امتحانی مراکز میں پر امن طریقے سے امتحانات منعقد ہوئے۔
ضلع اسکول انسپکٹر نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ آج پہلی شفٹ صبح دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جس میں 7016 طلباء اور دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک میں 3411 طلباء شریک ہوئے۔
ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار کے ساتھ میں پولیس کپتان گورو گروور، ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر وجے مشرا، تحصیلدار صدر ستیش کمار ورما نے امتحان مراکز کا دورہ کر کے معائنہ کیا۔