ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں جاری ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکاڈمی Bhim Rao Ambedkar Police Academy میں 23 ویں سالانہ اتر پردیش گھڑ سواری مقابلہ Tent Pegging Competition آج اختتام پذیر ہو گیا۔ اس گھڑ سواری مقابلہ میں اتر پردیش پولیس کی 12 اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیکر اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اتر پردیش گھڑ سواری مقابلہ Uttar Pradesh Tent Pegging Competition میں علی گڑھ، آگرہ، میرٹھ، لکھنؤ اور پریاگ راج سمیت سات زون کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ مرادآباد اکاڈمی گھڑ سواروں نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اول نمبر حاصل کیا جبکہ علی گڑھ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: Tent Pegging Competition: اسلام آباد میں شہ سواری کا روایتی مقابلہ
اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیموں کو انعام و اعزاز سے نوازا گیا۔ کھیلوں کے کنوینر پریم بابو نے بتایا کہ مقابلہ میں جیتنے والی ٹیم گجرات میں ہونے والی گھڑ سواری مقابلہ Tent Pegging Competition میں حصہ لےگی۔