ETV Bharat / state

ایک دن میں کانپور ضلع جیل میں دس قیدی کورونا سے متاثر

آج کانپور ضلع جیل میں جب عارضی جیل سے منتقل کئے گئے قیدیوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان میں سے دس قیدیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ جیل کا معائنہ کیا۔

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 9:22 AM IST

ایک دن میں کانپور ضلع جیل میں دس قیدی کوروناسے متاثر

کانپور کے ضلع جیل میں اس وقت ستائیس سو قیدی ہیں۔ ان قیدیوں کو پہلے چوبے پور کے عارضی جیل میں رکھا جاتا ہے جہاں پندرہ دن کورنٹائن کر کے ان قیدیوں کی سبھی طرح کی جانچ کی جاتی ہیں جب جانچ رپورٹ منفی ہوتی ہے تو انہیں ضلع جیل میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

عارضی جیل سے منتقل کئے گئے قیدیوں کی ضلع جیل کے اسپتال میں جب جانچ کی گئی تو ان میں سے دس کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی۔

جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری پھیل گئی۔

ضلع انتظامیہ نے فورا ڈاکٹروں کی دو ٹیم بنا کر کانپور ضلع جیل میں علاج کے لیے بھیجا۔ سبھی مثبت پائے گئے مریضوں کو ضلع جیل کے اندر بنے ایل ون وارڈ جو کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق ہے، اس میں منتقل کر دیا گیا جہاں سبھی قیدیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

وہیں ضلع جیل میں تمام طرح کے احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

کانپور ضلع میں اب تک تینتیس ہزار سے زائد کورونا پوزیٹو کے مریض پائے جا چکے ہیں جس میں اب تک 840 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

اچانک دس مریضوں کی اطلاع ملنے سے کانپور ضلع میں ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ سے لے کر عوام تک احتیاطی اقدامات کرنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.