سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق مرادآباد شہر میں 38 نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے شہری محکمہ صحت میں سکتے میں آگیا ہے۔
مرادآباد ضلع میں اب تک 8،291 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سنیچر کے روز اس وبأ سے متاثر 10 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جس کے مرادآباد میں کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 144 تک جاپہنچی ہے۔
ضلع میں کورونا کے کل 8،291 مریضوں میں سے اب تک 6،772 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
مرادآباد کے تقریباً 3 اسپتالوں میں فی الحال 1،375 کورونا مریض زیر علاج ہیں اور سنیچر کے روز اس بیماری کو ہرانے والے 49 مریضوں کو اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔