ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں مہاشیوراتری کے موقع پر ایک ایسا عارضی پل بنایا گیا ہے، جو عقیدت مندوں کے لیے بے راحت پہنچانے والا ہے۔
واضح رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند گنگا جل لینے کے لیے ہریدوار جاتے ہیں، اور وہاں سے گنگا جاتے ہیں، جبکہ اس عارضی پل کے نہ ہونے کی وجہ عوام کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
یاد رہے کہ بجنور کے شیرکوٹ علاقے میں گاؤں والوں نے عقیدت مندوں کی آسانی کے لیے ندی کے اوپر ایک عارضی پل کی تعمیر کی ہے، جس سے عقیدت مند آسانی سے کاوں ڑیا لیکر جاسکتے ہیں۔
علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس انسپکٹر نیوی پل بنوانے کے لیے کافی مشقت کی ہے، جبکہ عالم یہ ہے کی اب عقیدت مند کم دوری کا سفرطے کرکے اس پل سے ہو کر جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شیرکوٹ کے کھوندی پر کئی گاؤں والوں نے مشترکہ طور پر ندی پر ایک پل بنایا ہے جس سے روزانہ سینکڑوں عقیدت مند اس پل سے ہو کر گذرتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ پل بننے کے بعد عقیدت مندوں کی 15 کلومیٹر کی دوری کم ہوجائے گی، اور اب آسانی کے ساتھ عقیدت مند ہریدوار کا سفر طے کرسکیں گے، جبکہ گاؤں والوں کے علاوہ پولیس انسپکٹرکا بھی اس پل کو بنوانے میں اہم کردار مانا جارہا ہے۔