ETV Bharat / state

مئو: پرائمری اسکولز میں درس و تدریس کا آغاز

عالمی وبا کورونا کے پیش نظر گزشتہ دنوں اترپردیش کے تمام پرائمری اسکولز میں درس و تدریس کا عمل بند کردیا گیا تھا جو آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

مئو: پرائمری اسکولز میں درس و تدریس کا آغاز
مئو: پرائمری اسکولز میں درس و تدریس کا آغاز
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 5:53 PM IST

اترپردیش کے مئو میں کورونا وبا کے سبب پرائمری اسکولز میں بند درس و تدریس کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے اس سے تمام اساتذہ، طلبا اور والدین خوش نظر آرہے ہیں۔

اسکولز کھلنے کے بعد سب سے پہلے کلاسز کو اچھی طرح سے سنیٹائز کیا گیا اور پہلے کلاسز میں اساتذہ کی جانب سے بچوں کو کورونا وبا کے خطرے اور اس سے تحفظ کی تدابیر بتائی گئی، اس دوران طویل مدت کے بعد اسکول پہنچے بچے بھی کافی خوش نظر آئے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ اترپردیش حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے معاملات میں کمی آنے کے بعد ہی اعلی تعلیم سے منسلک اداروں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی، لیکن احتیاطی طور پر ابتدائی تعلیم کے ادارے کو اب تک بند رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: جمعیت المنصور نے لڑکیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا

اسکول کھلنے کے بعد اساتذہ اور والدین کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ اب تعلیمی سرگرمیوں کے لئے حالات سازگار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.