ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع - وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آن لائن خطاب

بارہ بنکی میں معاون اساتذہ کے کل 247 عہدوں کے لیے کاؤنسلنگ جاری ہے جو آج مکمل ہو جائے گی۔ کاؤنسلنگ کے بعد 5 دسمبر کو ان میں تقرری نامہ تقسیم کیا جائے گا۔

teachers recruitment process begins in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی: اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 3:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں آج سے محکمہ بیسک تعلیم کے 69 ہزار معاون اساتذہ کے باقی بچے 36 ہزار عہدوں پر ٹیچرز کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع

بارہ بنکی میں کل 247 عہدوں کے لیے کاؤنسلنگ جاری ہے جو آج مکمل ہو جائے گی۔ کاؤنسلنگ کے بعد 5 دسمبر کو انہیں تقرری نامہ دیا جائے گا۔

بارہ بنکی کے بڑیل واقعہ کمپوزٹ گرانٹ اسکول میں صبح سے کاؤنسلنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ یہاں پر کل 8 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ جن میں 226 مرد اور 221 خواتین امیدوار ہیں۔

کاؤنسلنگ میں تمام امیدواروں کے کاغذات کو باریکی سے دیکھا گیا۔ ٹیچرز کی تقرری کے عمل میں کاؤنسلنگ پہلا قدم ہے۔ کاؤنسلنگ کے بعد ان تمام امیدواروں کو کلکٹریٹ واقع این آئی سی میں 5 دسمبر کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آن لائن خطاب کے بعد وزیر انچارج اور رکن پارلیمان کی موجودگی میں انہیں تقرری نامہ دیا جائے گا۔

teachers recruitment process begins in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی: اساتذہ کی تقرری کا عمل شروع

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا لو جہاد قانون پر رد عمل

کاؤنسلنگ میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور یہ آسانی مکمل سے ہوسکے، اس کے لیے محکمہ بیسک تعلیم کی جانب معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ کووڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدام بھی کیے گئے ہیں۔ کاؤنسلنگ مراکز پر امیدواروں کی تھرمل اسکریننگ کے بعد ہی داخلہ دیا گیا۔

واضح ہو کہ ریاست کے محکمہ بیسک تعلیم کے اسکولوں میں کل 69 ہزار ٹیچرز کی تقرری ہونی ہے۔ عدالت کی ہدایت پر کچھ روز قبل 31 ہزار سے زیادہ کی تقری ہوچکی ہے۔ اب اس میں بقایا 36 ہزار سے زیادہ ٹیچرز کی تقرری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.