کووڈ 19 کی وبا کے پیش نظر نافذ کی گئی پابندیوں کے درمیان مئو میں پرائمری اسکول کے اساتذہ نے منفرد کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اساتذہ نے گھر گھر جا کر طلبا و طالبات کی درس و تدریس کا عمل جاری رکھا۔ طلبا کے آن لائن کلاسز سے وقت نکال کر یہ اساتذہ بچوں کو گھر جاکر پڑھاتے رہے۔ خصوصی طور پر جن طلبا و طالبات کو انڈروئڈ فون دستیاب نہیں نہیں تھا، ان پر زیادہ توجہ دی گئی۔
اس مہم کو جاری رکھنے والے اساتذہ کی حوصلہ افضائی کے لئے مئو کے بنگاواں پرائمری اسکول میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ایس ڈی ایم ڈاکٹر سی ایل سونکر نے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا: بی جے پی کی ناکامیوں کو سامنے لائے گی کانگریس
دیہی علاقوں کے بچوں کے لئے شروع کی گئی اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹیچر ڈاکٹر رام ولاس بھارتی کہتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کووڈ 19 کے خطروں سے بچتے ہوئے تعلیمی مشن جاری رکھا جائے۔ پروگرام میں کثیر تعداد مقامی لوگوں نے شرکت کر کے اساتذہ کی ستائش کی۔