لکھنو میں ایک طرف جہاں عاشور کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ذکر امام حسین کر یاد امام حسین میں تعزیہ اور جلوس نکالا جا رہا ہے وہیں ایک بڑی پر لاپرواہی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش ایا ہے جس میں ہائی ٹینشن تار میں تعزیہ لے جاتے وقت میں پھنس کر ایک تعزیہ جل راکھ ہو گئی اور موقع پر ایک شخص کی جھلسنے کی اطلاع ہے۔ لکھنو کے سیتا پور روڈ سے متصل پرنیا ریلوے کراسنگ پر تعزیہ لے جانے کے وقت اس وقت بڑا حادثہ پیش ایا جب تعزیہ ریلوے کے ہائی ٹینشن دار سے ٹکرائی اور تعزیہ وہیں جل کر راکھ ہو گئی اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ موقع پر ایک شخص بھی جھلس گیا ہے جس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: AMU Dept of Urdu: اے ایم یو شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی داخلہ سیٹ نہیں نکالنے پر طلبا برہم
لکھنو کے علی گن تھانہ علاقے میں واقع پورنیا ریلوے کراسنگ کے راستے سے بڑی تعداد میں تعزیہ گزر رہا تھا اور کربلا میں دفن کرنے جارہے تھے اسی دوران ایک تعزیہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی جس کے بعد موقع واردات پر ہی تعزیہ جل کر راکھ ہو گئی وہیں پولیس انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرتے ہوئے عوام کو اس سے دور کیا تاہم ایک شخص جھلس گیا اور اس کو ایمبولینس کے مدد سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کی مستعدی کی وجہ سے کئی لوگوں کو اس سے دور رکھا گیا ورنہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس بھیڑ میں کئی لوگوں کی جان جا سکتی تھی اور کرنٹ کی زد میں ا کر کے کئی لوگ جھلس بھی سکتے تھے۔