ETV Bharat / state

Tauqeer Raza Khan Barelvi ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے: توقیر رضا خان - ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میڈیا کلب

مولانا توقیر رضا خان بریلوی نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھنی چاہیے کہ آج ملک موقعہ پرستوں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ مفاد پرستوں سے ملک اور عوام دونوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے: توقیر رضا خان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 12:37 PM IST

ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے: توقیر رضا خان

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میڈیا کلب میں معروف عالم مولانا توقیر رضا خان بریلوی اور سیو انڈیا اینڈ سیو کانسٹی ٹیوشن موومنٹ بھارت بچاؤ سنودھان بچاؤ آندولن کے قائدین کی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کو علیٰحدہ ریاست بنانے پر زور دیا گیا۔ ملک میں جاری ہندو مسلم کی سیاست سے کیسے نکلا جا سکتا ہے، اس پر شرکاء نے اپنے خیالات پیش کیے اور 15 اکتوبر سے 'ہندوستان بچاؤ آئین بچاؤ تحریک' کی قیادت میں ایک پد یاترا کا انعقاد کیا گیا ہے جو ملک اور آئین کو بچانے کے لیے جاری ہے۔ مولانا توقیر رضا نے اس میں بڑی تعداد میں لوگوں سے پہنچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاشروں کو متحد کرنے کے لیے 29 اکتوبر کو دہلی میں ایک مسلم مہاپنچایت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ آندولن :

مولانا توقیر رضا خان بریلوی نے کہا کہ یہ تنظیم ملک میں اچھا کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کے سبھی لوگ اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہمیں اس کی حمایت کرنی چاہیے۔ ہمارے لیے متحد ہونا ضروری ہے۔ ملک اور آئین کو بچانے کے لیے آج ملک موقع پرست طاقتوں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ گنگا جمنی کلچر کو برقرار رکھیں گے، ہندو مسلم اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے، ہم اس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

قومی صدر بھارت بچاؤ سمبیدھان بچاؤ آندولن کے سنجے گرجر نے کہا کہ بی جے پی پسماندہ لوگوں اور مسلمانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے جو کسی قیمت پر نہیں ہو سکتا، آنے والے وقت میں لوک سبھا الیکشن تک ملک کے لوگ بی جے پی کو مسترد کر دیں گے۔ یہ مہم ہندوستان کے تمام معاشروں اور مذاہب کے لیے ہے۔ کسان یونین ایس کے کے قومی صدر خورشید عالم احراوی نے کہا کہ ملک کی پہچان کسانوں سے ہے۔آج اس حکومت میں کسان اور مزدور سبھی پریشان ہیں۔ مک کے سیاسی رہنما بی جے پی سے ڈر کر گھروں میں بیٹھے ہیں جو کہ اچھا پیغام نہیں ہے۔سب کو صحیح نظریات رکھنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔سب مل کر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑیں گے جس کے لیے ایک بڑا متبادل تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dua For Palestine Muslim میرٹھ میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام

اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری بھارتیہ کسان یونین کے ایس کے شاہد بھیا نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اب سب مل کر لڑیں گے، ملک میں آج سب کا متحد ہونا ضروری ہے اور آئین کو بچانے کی بہت ضرورت ہے، آج ملک کو اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.