ETV Bharat / state

دیوریا: بدمعاش تربابو یادو کی ایک کروڑ کی جائداد قرق

اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بنکٹا حلقے میں آج پولیس نے خونخوار بدمعاش تربابو یادو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تقریباً ایک کروڑ روپیے کی نامی اور بے نامی جائداد کو قرق کر لیا ہے۔

ایک کروڑ کی جائداد قرق
ایک کروڑ کی جائداد قرق
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 9:55 PM IST

اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بنکٹا حلقے میں آج پولیس نے خونخوار بدمعاش تربابو یادو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تقریباً ایک کروڑ روپیے کی نامی اور بے نامی جائداد کو قرق کر لیا ہے۔

پولیس سربراہ ڈاکٹر شریپتی مشر نے یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بکٹا علاقے کے گرام روستم بہیاری کے باشندے تربابو یادو ایک شاطر بدمعاش ہے۔ اس کے خلاف تعذیرات ہند کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے تربابو یادو کی تقریباً ایک کروڑ روپیے کی جائداد قرق کر لی ہے۔ اس جائداد کو کسٹوڈین تحصیلدار بھاٹ پار رانی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

محرم الحرام: کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل ضروری

انہوں نے بتایا کہ اس جائداد پر قبضہ کرتے وقت دُگی پٹوا پر اعلان کروا کر عوامی طور پر لوگوں کو اس کاروائی سے آگاہ کیا گیا۔ اس خونخوار بدمعاش کے خلاف شراب اسمگلنگ، جانوروں کی اسمگلنگ، غیر قانونی ہتھیار، قتل، لوٹ جیسے سنگین جرائم کے کل 34 کیسز درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.