علیگڑھ:رمضان اسلام کا مقدس مہینہ ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت کا سیلاب آتا ہے ۔اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں۔ رمضان المبارک میں نفل عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا زیادہ عطا کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے ماہ میں دن میں روزے رکھے جاتے ہیں اور رات میں نماز تراویح ادا کی جاتی ہے۔ ماہ رمضان کی راتوں میں ادا کی جانے والی بیس رکعت نماز باجماعت کو ’’تراویح‘‘ کہتے ہیں۔
رمضان کی تراویح خاص تحفہ ہے جو دیگر مہینوں میں نہیں ہوتا۔ رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔ مرد مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور تراویح باجماعت ادا کرتے ہیں جبکہ خواتین گھروں میں بغیر جماعت کے ہی نمازیں اور تراویح ادا کرتی ہیں لیکن کچھ مساجد اور مقامات ایسے بھی ہیں جہاں مدر اور خواتین تراویح ایک ہی امام کے ساتھ عدا کرتی ہیں۔ ضلع علیگڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز سینٹر کی مسجد میں بھی مرد اور خواتین کی تراویح ایک ہی امام کے پیچھے ادا کی جاتی ہے۔
سینٹر فار قرآنک اسٹڈیز سینٹر کی مسجد کے امام محمد عارف نے بتایا سینٹر کا افتتاح 2012 میں ہوا لیکن 2009 سے مسجد میں تراویح اور نمازیں شروع ہو گئی تھی۔ مردوں کے ساتھ خواتین کے لئے بھی تراویح کا اہتمام گزشتہ کچھ سالوں سے کیا گیا ہے۔ خواتین کے لئے ایک علادہ کمرے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں خواتین ایک ہی امام کے پیچھے تراویح ادا کرتی ہے جس میں وائس چانسلر کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق سمیت یونیورسٹی کی دیگر استانی اور طالبات شرکت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Proctor چھاپہ کے دوران دیسی کٹا اور کارتوس کی برآمدگی پر پراکٹر کا ردعمل
امام نے مزید بتایا خواتین کے لئے علادہ کمرے میں ایک اسکرین کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مردوں کی تراویح کا ٹیلیکاسٹ کیا جاتا ہے تاکہ خواتین بآسانی تراویح ادا کر سکے موسم کے حساب سے بھی اہتمام کیا جاتاہے۔