ETV Bharat / state

World Skate Games 2022: تنزیلہ خان عالمی اسکیٹ گیمز کے لیے ارجنٹینا جائیں گی - Tanzeela Khan will go to Argentina to play World Skate Games 2022

علی گڑھ کی تنزیلہ خان کو ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022 میں حصہ لینے کے لیے مالی مدد کی ضرورت تھی۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے لیے ذریعے انہوں نے لوگوں سے مدد کی اپیل تھی، اور اب تنزیلہ خان قومی رولر ڈربی ٹیم کے ساتھ ارجنٹینا جائیں گی۔، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ World Skate Games 2022

تنزیلہ خان عالمی اسکیٹ گیمز 2022 کھیلنے ارجنٹائن جائیں گی۔

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 1:25 PM IST

علی گڑھ: ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022' ارجنٹینا میں منعقد ہوگا، گیمز میں حصہ لینے کے لیے قومی رولر ڈربی ٹیم کی کھلاڑی تنزیلہ خان نے گزشتہ روز لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کی تھی جس میں انہیں 2 لاکھ 65 ہزار روپے کا تعاون ملا اور اب وہ بھارت کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ تنزیلہ کے مالی تعاون کی خبر ای ٹی وی بھارت کی جانب سے شائع ہونے کے بعد لوگوں نے تنزیلہ کے لیے رقم کا تعاون کیا ہے۔ بعد ازاں آج قومی رولر ڈربی ٹیم کی کھلاڑی تنزیلہ خان نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ورلڈ اسکیٹ گیمز میں ملک کے لیے تمغہ جیت کر مدد کرنے والوں کا سر فخر سے اونچا کروں گی۔ World Skate Games 2022

ویڈیو

علی گڑھ کے چھوٹے گھرانے سے تعلق رکھنے والی تنزیلہ خان نے گزشتہ چھ برسوں میں کڑی محنت و مشقت اور میدان میں اپنی لگن سے قومی رولر ڈربی ٹیم میں جگہ بنائی ہے تاہم ورلڈ اسکیٹ گیمز 2022 ارجینٹینا میں حصہ لینے کے لیے انہیں 15 جولائی تک دو لاکھ 65 ہزار روپے جمع کرنے تھے جس کے لئے وہ کافی پریشان تھی۔

مزید پڑھیں:

تنزیلہ خان کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت اردو نے 11 جولائی کو ایک خبر شائع کی تھی جس میں تنزیلہ نے لوگوں سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے کا بندوبست کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد 15 جولائی تک تنزیلہ کے بینک اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 65 ہزار روپے کا بندوبست بآسانی ہوگیا۔ بعد ازاں تنزیلہ نے فیڈریشن کو رقم دے کرکے ورلڈ اسکیٹ گیمز میں حصہ لینے کے لئے اپنی سیٹ کی تصدیق کی۔

تنزیلہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'میں ای ٹی وی بھارت اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے لئے تعاون کیا۔ میں ورلڈ گیمز میں ملک کے لیے تمغہ جیت کر ان تمام لوگوں کا سر فخر سے اونچا کروں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.