ETV Bharat / state

ملک کو جوڑنے کی بات کریں، رام مندر کے دعوت نامہ پر کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان - ایودھیا میں رام مندر

Acharya Pramod Krishnam on Ram Mandir ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم کا بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے رام مندر کی مخالفت کرنے والوں کو شیطان کہا ہے۔جن لوگوں کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت ملی ہے انہیں ضرور جانا چاہئے

ملک کو جوڑنے کی بات کریں : کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 2:08 PM IST

ملک کو جوڑنے کی بات کریں : کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم

سنبھل:کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ رام کی مخالفت کرنے والے ملک مخالف ہیں۔ان لوگوں کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے سماج وادی پارٹی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ایس پی کو بھگوان رام میں یقین نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ آچاریہ پرمود کرشنم کانگریس کے سینئر لیڈر ہونے کے علاوہ سنبھل ضلع کے انچوڈا کمبوہ میں کلکی کے پیتھادھیشور بھی ہیں۔

ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں آچاریہ پرمود نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد عدالت کے حکم پر ایودھیا میں بھگوان شری رام کا عظیم الشان مندر اور سنبھل میں بھگوان کلکی کا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ فخر کی بات ہے۔ ہمارے نزدیک یہ ہمارے ایمان سے جڑا معاملہ ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایودھیا اور سنبھل ہندوستان کو عالمی لیڈر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام کی مخالفت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ملک مخالف لوگوں کو ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں ہے۔جو بھگوان رام کی مخالفت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: شعیب شمسی نے پیتل اور لکڑی سے رام مندر کا ماڈل بنایا

اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ کی زمین کھسک رہی ہے، اکھلیش کے والد ملائم سنگھ یادو نے رام بھکتوں پر گولی چلائی تھی، سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران ہی کلکی مندر کی تعمیر پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.