ETV Bharat / state

جماعت کے ارکان کی بریانی کی خواہش کی حقیقت کیا ہے؟

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں ٹانڈہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر تبلیغی جماعت کے کورنٹین پر لیے گئے 17 ارکان پر بریانی کی خواہش کے الزام کو ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سبودھ کمار شرما نے بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیوں نے خواہش ظاہر نہیں کی تھی بلکہ خواہش ظاہر کرنے والے دیگر افراد تھے۔

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:21 PM IST

جماعت کے ارکان کی بریانی کی خواہش کی حقیقت کیا ہے؟
جماعت کے ارکان کی بریانی کی خواہش کی حقیقت کیا ہے؟

رامپور کے ٹانڈہ میں کورونا وائرس کے شبہ میں تبلیغی جماعت کے 17 ارکان کو کوارنٹین پر لیا گیا ہے۔ اس دوران کچھ مقامی میڈیا چینلوں نے تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان کے خلاف خبر چلاتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ٹانڈہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کوارنٹین پر لیے گئے تبلیغی جماعت کے کچھ ارکان بریانی کھانے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

میڈیا چینلس نے لوگوں کی توجہ اس جانب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں ایک طرف پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے تو وہیں یہ جماعتی بریانی کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

جبکہ باوثوق ذرائع سے ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے پر کوارنٹین پر لیے گئے تبلیغی جماعت کے ارکان کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کھانہ وہ اپنے گھروں سے ہی منگاکر کھا رہے ہیں اور پانی بھی خرید کر ہی پی رہے ہیں، ہسپتال سے وہ کسی بات کی مانگ نہیں کر ہیں۔

اس خبر کی حقیقت کو جاننے کے لئے ہم نے رخ کیا ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر کا۔ جہاں ہم نے سی ایم او ڈاکٹر سبودھ کمار شرما سے اس متعلق سوالات کرکے حقیقت کو جانا۔

ڈاکٹر سبودھ کمار شرما نے خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریانی کی خواہش تبلیغی جماعت کے ارکان نے نہیں کی بلکہ وہاں پہنچے دیگر لوگوں نے ظاہر کی تھی۔

وہیں انہوں نے اطمنان بخش اطلاع دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ تبلیغی جماعت کے جن 17 ارکان کو کورونا وائرس کے شبہ میں کوارنٹین پر رکھا گیا ہے۔ ان تمام کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ وہ ابھی 14 دن تک کوارنٹین پر ہی رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.