ETV Bharat / state

حضرت سید شاہ رحمۃاللہ کا عرس مبارک - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تحصیل موتی پور کے تحت گاؤں گجرہنہ میں واقع حضرت سید شاہ رحمۃاللہ کا عرس مبارک پر امن طریقے سے انجام دیا گیا۔

حضرت سید شاہ رحمۃاللہ کا عرس پرامن طریقے سے منعقد

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 10:08 PM IST

درگاہ کمیٹی کے زیر اہتمام عرس مبارک میں کورونا وباء کی وجہ سے زائرین سے اپیل کی گئی کہ وہ عرس کے مبارک موقع پر شرکت کرنے کے لئے درگاہ کے احاطے میں نہ آئیں بلکہ اپنے۔ اپنے گھروں سے فاتحہ خوانی کر ایصال ثواب کریں۔

کمیٹی کی اپیل کا اثر یہ ہوا کہ جہاں عرس کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند عرس کی تقریب میں شرکت کرتے تھے، وہیں اس سال بغیر ہجوم اور شور شرابہ کے عرس مکمل ہوا۔

اس سال صرف 10 افراد کی موجودگی میں پرامن طور پر عرس کی تقریبات کو انجام دیا گیا۔ درگاہ کمیٹی صدر مجیب احمد اور سکریٹری عقیل احمد کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین نے معاشرتی فاصلے عمل کرتے ہوئے مزار پاک پر چادر پوشی کی گئی۔

اس دوران کمیٹی کے اراکین نے فاتحہ خوانی کی اور ملک میں امن و امان کے ساتھ۔ ساتھ کورونا وباء سے تمام افراد کے تحفظ کے لیے بھی دعا کی۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے اراکین جناب جمیل احمد، انور خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.