ETV Bharat / state

بدایوں: عید کے موقع پر چھوٹے بازاروں میں بچوں کے لیے لگے جھولے

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر چھوٹے بازاروں میں لگنے والے بچوں کے کچھ جھولوں نے کورونا کے بعد کے دور اور 'ان لاک' کی کارروائی میں امید جگی ہے۔

بدایوں:عید کے موقع پر چھوٹے بازاروں میں بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 12:15 PM IST

ضلع بدایوں میں عید الاضحیٰ یعنی (بکرا عید) کا اہتمام خوشی کے ساتھ تو ہے لیکن کورونا کے بعد کے دور میں نماز عید اور لوگوں کے آپس میں ملنے کا سلسلہ تقریباً ختم سا ہو گیا تھا لیکن عید کے موقع پر چھوٹے بازاروں میں جھولے دکھے۔

عید کے اس موقع پر بازاروں میں پہلے جیسی رونق تو نہیں ملی لیکن کچھ ایک مقامات پر بچوں کے جھولے اور کھانے پینے کے سامان کے چھوٹے چھوٹے ٹھیلے نظر آئے۔ ان ٹھیلوں، جھولوں اور عید پر بچوں کی چہل پہل و خوشی کو دیکھ کر کورونا بیماری کے دور کے بعد بہتری کی امید اور بلند ہوتی ہے۔

بدایوں:عید کے موقع پر چھوٹے بازاروں میں بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے

آپ کو بتا دیں کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کا اہتمام گھروں پر اور مساجد میں گائیڈ لائنز کے مطابق ہی کیا گیا اور قربانی کا عمل بھی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: حکومتی گائڈ لائنس کے مطابق قربانی کا اہتمام

واضح رہے کہ ضلع بدایوں میں ہر ہفتے کے آخر میں ہفتہ اور اتوار کے روز ز لاک ڈاؤن رہتا ہے لیکن ساتھ ہی دھیرے دھیرے بازاروں اور دیگر اہم مقامات کو کھولنے کی سمت میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.