ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بیسک اسکول کے طلباء کو سویٹر تقسیم کیا جائے گا - اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19

اترپردیش میں بیسک اسکولوں کے طلباء کو آن لائن پڑھائی کے ساتھ تمام صحولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں۔

بارہ بنکی : بیسک اسکول کے طلباء کو رواں برس وقت پر سویٹر تقسیم کیا جائے گا

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:21 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کووڈ-19 کی وجہ سے محکمہ بیسک تعلیم کے اسکول بھلے ہی نہ کھل رہے ہوں، لیکن طلباء کی پرواہ میں حکومت کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

بارہ بنکی : بیسک اسکول کے طلباء کو رواں برس وقت پر سویٹر تقسیم کیا جائے گا

بیسک اسکولوں کے طلباء کو آن لائن پڑھائی کے ساتھ وہ تمام صحولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں۔

جو اسکولوں میں انہیں حاصل ہوتی تھیں۔ اب ان طلبا کو حکومت سویٹر مہیا کرانے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک وقت تھا کہ جب محکمہ بیسک تعلیم کےاسکول کے طلبا کو کچھ بھی وقت پر مہیہ نہیں ہو پاتا تھا۔ لیکن رواں برس حکومت اور محکمہ کے افسران کی حکمت عملی سے کووڈ-19 کے باوجود تمام اشیاء طلباء کو وقت پر حاصل ہو رہی ہیں۔

سویٹر کی بات کی جائے تو محکمہ بیسک تعلیم کے اسکولوں میں 3 لاکھ 41 ہزار طلباء درج ہیں۔

جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سویٹر ضلع میں آ چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر سویٹر تقسیم ہو چکے ہیں۔

ابھی صرف دو ہی بلاک ایسے ہیں جہاں سویٹر نہیں پہنچے ہیں۔ وہاں 25 نومبر تک سویٹر فراہم کی جائے گی۔

وہیں 30 نومبر تک تمام طلباء کو سویٹر حاصل ہونے کے امکان ہیں۔

محکمہ کے افسران کی مستعدی کا ایک فائدہ یہ بھی رہا ہے کہ اس دفعہ سویٹر خرید میں حکومت کو گزشتہ برس کے مقابلے 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ جبکہ رواں برس 15 طلبا زیادہ درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.