ETV Bharat / state

مل کر جیتی جا سکتی ہے کورونا سے جنگ

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 5:20 PM IST

کورونا وائرس کو لے کر جہاں پورا ملک جدوجہد کر رہا ہے تو وہیں پر دیوبند کے علماء میں اس بات کو لے کر بات ہوئی کہ کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے کیسے چھٹکارا پایا جائے، اس کو لے کر آج دارالعلوم دیوبند کے گیسٹ ہاؤس میں دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی اور مذہبی رہنما سوامی دپنکر مہاراج کے درمیان بات چیت ہوئی۔

مل کر جیتی جا سکتی ہے کورونا سے جنگ
مل کر جیتی جا سکتی ہے کورونا سے جنگ

اس دوران آپس میں طے ہوا کی سبھی اپنے اپنے لوگوں کو سمجھائیں کی کام ہو تو باہر نکلے، ضرورت کے تحت ہی گھر سے نکلے، ورنہ جتنا ہوسکے گھر کے اندر ہی رہیں۔ حکومت اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ جلد سے جلد اس خطرناک بیماری سے راحت مل سکے۔

دیکھیں ویڈیو

مفتی ابوالقاسم بنارسی نے کہا کہ سوامی جی کے ساتھ جو ہماری ملاقات ہو رہی ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ اس وقت پورے ملک کے اندر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر ایک وائرس چھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مسلسل موت ہورہی ہے اور پوری دنیا کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے کسی مذہب کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس وقت اکٹھا ہو کر متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اوپر جس کا اثر ہو وہ سمجھائیں ان پر زور دیں، حکومت کی طرف سے جو جو باتیں کہی جارہی ہے، صحت کے محکمے کی طرف سے جو ہدایت دی جارہی ہیں ان کو پوری طرح سے مانا جائے۔

مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ اس میں خاص طور سے آپس میں دوری بنائے رکھنا ضروری ہے اور بلاضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے۔ جو چھوٹ ملتی ہے اسی وقت نکلے اور جلد سے جلد اپنی ضرورتیں پوری کرکے اپنے گھر آجائیں اور اپنے گھر کے اندر خود کو رکھیں۔

دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی

دوسری بات یہ کہ حال ہی میں تبلیغی جماعت سے جڑے جو لوگ بیمارپائے گئے ہیں، اس کی بنا پر حکومت کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کی یکم مارچ سے جو لوگ دہلی نظام الدین مرکز گئے ہوں، وہ خود سامنے آکر اپنی صحت کی جانچ کرالیں۔ یہ ان کے حق میں بھی بہتر ہے اور ان کے گھر والوں کے بھی حق میں بہتر ہیں۔

اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، نارمل ہی ان کی جانچ ہو رہی ہے اور یہ ضروری کام بھی ہے اس سلسلے میں جو ڈاکٹر ہے ان کے ساتھ بھائی چارے کا معاملہ ہونا چاہیے ان کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے اور اس وقت سوامی جی بھی یہی بات کر رہے ہیں اور ہم بھی یہی بات کر رہے ہیں۔

سوامی جی نے اس وقت بہت اچھی بات کہی کہ یہ ہندو۔ مسلمان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہندو کا ہ اور مسلمان کی م کو ہم بنانے کی ضرورت ہے تو یہ وقت بہت ضروری ہے۔

اس ملک کے اندر صحت اور سلامتی کو باقی رکھنے کے لئے اور اس جذبے کو قائم رکھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.