ریاست اتر پردیش میں ضلع ہردوئی کے کوتوالی ملاوا علاقے میں سنیل نامی ایک جوہری کاروباری شنیل شندے کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق شنیل شندے مہاراشٹرا کے رہنے والے تھے جو دو برسوں سے یہاں رہ کر زیورات بنانے کے کاروبار میں لگے ہوئے تھے۔
گزشتہ روز سنیل غوث گنج بڑی بازار میں موجود اپنی دکان میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے انہیں علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جس کے بعد سنیل شندے کے بھائی ساگر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی کا قتل ہوا ہے۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان والوں کی طرف سے کوئی تحریر دی جاتی ہے تو آگے کی کاروائی کی جائے گی۔
سنیل کی موت سے پردہ کب اٹھتا ہے اس کا سب کو انتظار ہے۔