ETV Bharat / state

Mayawat Criticizes INDIA Allaince سپریم کورٹ کو انڈیا اتحاد نام پر پابندی لگادینی چاہئے، مایاوتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 9:42 PM IST

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ سپریم کورٹ کو از خود اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اس طرح کی تمام تنظیموں، جماعتوں اور اتحاد پر پابندی لگا دینی چاہئے جو بالخصوص انڈیا کے نام سے بنائی گئی ہیں بصورت دیگر ملک کا وقار مجروح ہوگا۔

مایاوتی
مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ 'بھارت' جو کہ انڈیا ہے اور ملک کا معروف آئینی نام ہے اور اس کے نام میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ نہ تو مبنی بر انصاف ہے اور نہ ہی مناسب۔

یہاں جاری بیان میں مایاوتی نے کہا" بھارت جو کہ انڈیا سے بھی معروف ہے اور ملک کا آئینی نام ہے اوربابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے اس پاک، انسانیت پرست و مفا د عامہ کے آئین سے اپنے ملک کے سبھی ذات یا مذہب کے ماننے والے لوگوں کا بے حد پیار و لگاؤ اور احترام ہے جسے تبدیل کر کے یا چھیڑ چھاڑ وغیرہ کر کے ان کے جذبات کے ساتھ کوئی بھی کھلواڑ کرنا نہ مناسب ہے اور نہ ہی مبنی بر انصاف۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن نے بذات خود بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو ملک کے نام کو لے کر اپنے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا موقع ایک سوچی۔سمجھی حکمت عملی اور سازش کے تحت اپنے اتحاد کا نام'انڈیا'رکھ کر دیا ہے۔ اس بات کا بھی شبہ ہے ہ یہ سب کچھ اقتدار و اپوزیشن کی اندرونی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا' عوام بی جے پی اور کانگریس کے الیکشن سے قبل کی سیاست کو سمجھتے ہیں۔بھارت بنام انڈیا بنانے کا ان کا گھنونا کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے اب انہوں نے یہاں غریبی، مہنگائی، بے روزگاری و ترقی وغیرہ کے یہ خاص و کافی ضروری مسئلے درکنار کردئیے ہیں۔ اس لئے ہماری پارٹی کا ان دونوں ذات وادی، فرقہ وارانہ و پونجی وادی اتحاد سے دوری بنائے رکھنا پور طور سے صحیح و عوام کے مفاد میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی،ان کا این ڈی اے اور مرکزی حکومت کو انڈیا اتحاد نام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے یا اس ضمن میں ایک قانون بنایا جانا چاہئے اور اس طرح کے نام پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔لیکن ایسا نہ کر کے اب اس کے نام پر جو سیاست کی جارہی ہے۔ جو کہ نا تو صحیح ہے اور عوام مخالف بھی ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا اسی لئے اس طرح کے حالات میں ہماری پارٹی چاہئے گی کہ سپریم کورٹ ازخود اس کا نوٹس لے اور فورا سے پہلے اس طرح کی تنظیموں، جماعت اور اتحاد پر پابندی عائد کردے جو کہ خاص طور سے ملک کے نام پر بنائی گئی ہوں۔بصورت دیگر ملک کا وقار مجروح ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا اتحاد خصوصی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، کانگریس

انہوں نے کہا اتنا ہی نہیں ملک کے نام پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی طرف سے کی جانی والی مفاد پرست و تنگ سیاست کی وجہ سے ہر کسی کو آئے دن ہمارے آئین کے ساتھ کھلواڑ کو موقع ملے گا۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ اس معاملے کا نوٹس لے گا اور کسی بھی پارٹی یا فرنٹ کو آئین سے چھیڑ چھاڑ کا کوئی موقع نہیں دے گی۔یہ میری خصوصی اپیل ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.