ETV Bharat / state

بابری مسجد ٹرسٹ کے لیے سنی سینٹرل وقف بورڈ کی میٹنگ آج

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع سنی وقف بورڈ کے دفتر میں بورڈ ارکان کی آج میٹنگ ہوگی، اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وقف بورڈ کے پانچ ممبران اور چیئرمین متعلقہ دستاویزات پر دستخط کرسکتے ہیں۔

سنی سینٹرل وقف بورڈ
سنی سینٹرل وقف بورڈ
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 1:19 PM IST

ایودھیا کے روناہی علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے دی گئی پانچ ایکڑ زمین سنی سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے قبول کرنے کے بعد بورڈ ارکان آج لکھنؤ دفتر میں میٹنگ کریں گے۔

میٹنگ میں بابری مسجد پر اپنے اکاؤنٹنٹ سے 'ڈیلیٹ' کی کارروائی کرنے کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، وقف بورڈ کے پانچ ممبران اور چیئرمین اس تعلق سے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کرسکتے ہیں جس کے بعد ان دستاویزات کو سپریم کورٹ اور ریاستی حکومت کو روانہ کیا جائے گا۔

آج بروز جمعرات کو ہونے والی سنی سینٹرل وقف بورڈ کی اس اہم میٹنگ میں وقف '26 فیص آباد' ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ہی ایودھیا میں مسجد اور دیگر تعمیرات کے لیے ایک ٹرسٹ کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ کا نام 'انڈو اسلامک کلچرل ٹرسٹ' رکھا جائے گا جو 10 اراکین پر مشتمل ہوگا اور ٹرسٹ میں ایک ماہر قانون کی رکنیت بھی لازمی ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی ہی ٹرسٹ کے صدر بنائے جاسکتے ہیں جن کے نام پر بھی بورڈ اراکین آج فیصلہ کرسکتے ہیں۔

حالانکہ سنی وقف بورڈ کے دو اراکین عبدل الرزاق اور عمران معبود نے بورڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے کیونکہ دونوں ہی ارکان ایودھیا کے روناہی میں مسجد تعمیر کے لیے دی گئی زمین کے خلاف ہیں اور اس کے بعد سے ہی وہ بورڈ کے کام کاج سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.