ETV Bharat / state

سلطانپور: پردھان کے شوہر کا قتل، بھائی کی حالت نازک - medical collage lucknow

حادثے کے بعد مہاراج گنج ۔ مینارپور گاؤں میں حالات کشیدہ ہیں۔ مشتعل بھیڑ نے قتل کے ملزم کی گاڑی اور دکان وغیرہ میں آگ لگ دی ہے۔

sultanpur: village head's husband shot dead, his brother critical
سلطانپور: پردھان کے شوہر کا قتل، بھائی کی حالت نازک
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:02 PM IST

اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے کڑوار علاقے میں زمین پر قبضہ کے سلسلے میں بدمعاشوں نے پردھان کے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ان کا بھائی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح گاؤں میں سرکاری زمین پر قبضہ کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے پردھان کے شوہر اور اس کے بھائی کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے معین الدین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بھائی نورالدین شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو میڈیکل کالج لکھنؤ کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مہاراج گنج ۔ مینارپور گاؤں میں حالات کشیدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل بھیڑ نے قتل کے ملزم کی گاڑی اور دکان وغیرہ میں آگ لگ دی ہے۔ اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا خود فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ اور حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں اور معین الدین میں پرانی رنجش تھی۔ احتیاط کے طور پر گاؤں میں کئی تھانوں کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔
اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس دبش دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.