سلطانپور کے وکیل و صحافی راجیش مشرا نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ رکن پارلیمان نے گذشتہ 10اگست کو دوبے پور بلاک میں منعقد ضلع و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بیان دیا کہ شہر کو مکمل لاک ڈاؤن سے آزاد کیا جائے اور عام آدمی کو ماسک لگانے کے لئے پریشان نہ کیا جائے۔
اسی میٹنگ میں مینکا گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ تاجروں کے رات میں گاڑیوں کے ان لوڈنگ کے وقت صحافی فوٹو کھینچ کر شائع کرتے ہیں اور کاروباریوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سی اندومتی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا سمیت تمام افسران اور میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔
وکیل و صحافی راجیش مشرا نے محترمہ گاندھی کے اس بیان کو بنیاد بناتے ہوئے اڈیشنل سیشن جج ایم پی۔ایم ایل اے عدالت میں ہتک عزت سمیت مختلف دفعات میں عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔
اس عرضی کو عدالت کی جانب سے منظور کئے جانے کے بعد محترمہ گاندھی کی مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔اب عدالت مدعی کے بیان کے بعد رکن پارلیمان کو طلب کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ عدالت نے اس فیصلے کے سلسلے میں سلطان پور کے صحافیوں کی تنظیم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔