اترپردیش کے نوئیڈا میں کورونا وائرس بحران کو روکنے میں ناکامی کی سزا ڈی ایم بی این سنگھ کو دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں واقع ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا ہے۔ ان کی جگہ سہاس لالینیکر یتیراج کو گوتم بودھ نگر کا نیا ڈی ایم مقرر کیا گیا ہے۔
وہ اترپردیش کیڈر کے 2007 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ سہاس اعظم گڑھ اور الہ آباد جیسے ضلع کی ذمہ داری بھی نبھا چکے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پہنچ سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ رات کے وقت کلکٹر کا چارج سنبھال لیں گے۔
سرزنش سے ناراض ڈی ایم نے فوری طور پر چیف سکریٹری کو خط لکھ کر ڈی ایم کے عہدے سے آزاد ہونے اور تین ماہ کی چھٹی کی منظوری کی درخواست کی تھی۔
اس کے بعد سے ہی ان پر کارروائی کے قیاس آرائیاں شروع کردی گئی تھیں ۔ اسے معطل کرنے کی بات بھی ہوئی۔ لیکن فی الحال ، حکومت نے ان کے طرز عمل کو ضابطہ شکنی تسلیم کیا ہے۔
چیف سکریٹری آر کے تیواری نے بتایا کہ بی این سنگھ کو لکھنؤ ہیڈ کوارٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے چیئرمین اور صنعتی ترقی کے کمشنر آلوک ٹنڈن کو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔سہاس کرناٹک کے شیگوما ضلع کے رہنے والے ہیں۔کمپوٹر سائنس میں بی ٹیک ہیں۔
2016 میں اتر پردیش کے سب بہترین سیول سرونٹ کا خطاب حاصل کر چکے ہیں۔ابھی وہ لکھنؤ میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے۔