کانپور: دنیا میں کبھی کبھی قدرت کا ایسا بھی کرشمہ دیکھنے کو ملتا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، ایسا ہی کرشمہ ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک سائٹس انورسس ٹوٹالیس( situs inversus totalis) کا مریض پایا گیا جس کا ڈاکٹر غیاث الدین محمد نے لیزر تکنیک سے کامیاب آپریشن کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق لاکھوں، کروڑوں لوگوں میں کہیں ایک دو ایسے مریض پائے جاتے ہیں۔ Successful Operation of Situs Inversus Totalis Patient in Kanpur
کانپور میں محمد شاہد نام کے ایک شخص جو سائٹس انورسس ٹوٹالیس ( situs inversus totalis) کے مریض ہیں جنہیں پیٹ میں درد اٹھا تو وہ ڈاکٹر غیاث الدین محمد کی کلینک پر دوا لینے پہنچے تو ڈاکٹر نے ان کا معمول کے مطابق جانچ کی تو حیران کن بات سامنے آئی۔ محمد شاہد کا دل بائیں طرف نہ ہوکر داہنی طرف ہے، جب ان کا اور چیک اپ کیا گیا تو پتہ چلا کی ان کے بدن کے تمام اعضاء اپنی جگہ پر نہ ہوکر دوسری طرف ہے، مریض شاہد کا جگر (liver) اور پت (gallbladder) بائیں طرف تھا، تلی (spleen) داہنی طرف تھی، اپینڈکس( apendics) بائیں طرف تھی۔
محمد شاہد کے پت ( gallbladder) میں پتھری تھی جس کا آپریشن کیا جانا ضروری تھا، عام مریضوں سے ہٹ کر شاہد کا آپریشن ہونا تھا جس میں ہر طرح کی احتیاط بے حد ضروری تھی، ڈاکٹر غیاث الدین محمد لیزر تکنیک سے چھوٹا آپریشن کرتے، اس لئے شاہد کے آپریشن میں پت یعنی ( gallbladder) کس جگہ پر ہے اسے دیکھ کر پیٹ کا آپریشن کرنا بے حد دشوار کن تھا لیکن ڈاکٹر غیاث الدین محمد نے لیزر تکنیک سے چھوٹا آپریشن کر کے کامیابی کے ساتھ غال بلیڈر کو باہر نکال دیا مریض محمد شاہد اب بالکل صحتیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Heart Operation at JNMC: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن
مریض محمد شاہد کے جسم کے اعضاء جس طرح سے الٹ پلٹ ہیں اس طرح کے لوگ دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگوں میں کہیں ایک دو لوگ پائے جاتے ہیں۔ جب صرف دل داہنی طرف ہو تو اسے ڈیکسٹرو کارڈیا ( dextrocardia) کہتے ہیں لیکن جب جسم کے سارے اعضاء الٹ پلٹ ہوں تو اسے سائٹس انورسس ٹوٹلیس ( situs inversus totalis) کہتے ہیں ایسے مریضوں میں آنے والی پیچیدگیوں اور امراض کو ٹھیک کرنے سے پہلے تمام تحقیقی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، ہوشیار اور ہونہار تجربہ کار ڈاکٹر ہی ایسے مریضوں کا آپریشن اور علاج کر پاتے ہیں۔ What causes dextrocardia?