ETV Bharat / state

تیرہ ماہ کی بچی کی کامیاب سرجری

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے ایک تیرہ مہینے کی بچی کی غیر معمولی سرجری کر کے اس کے دل کے سوراخ کو بند کیا اور اسے نئی زندگی دی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 11, 2019, 9:57 PM IST

سینئر کارڈیو تھوریسک سرجن پروفیسر احمد بیگ، ڈاکٹر شمیم گوہر, ڈاکٹر صابر علی خان اور ڈاکٹر شہزاد عالم نے سرجری کے منصوبے بندی کی اور ان کی رہنمائی میں ڈاکٹر محمد اعظم حوسین, ڈاکٹر سمیت پرتاب سنگھ اور ڈاکٹر غضنفر نے سرجری کو انجام دیا۔

محض13 مہینے کی عائضہ کی سرجری اس لئے بھی پیچیدہ تھی کیونکہ اس کا وزن صرف 4.8 کلوگرام تھا اور پھیپھڑے کی رگوں پر بہت دباؤ رہتا تھا۔

سرجری سے قبل ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر کامران مرزا نے عائضہ کے کنبے کو بتا دیا تھا کہ سرجری میں بہت خطرہ ہے۔

کامیاب سرجری کے بعد پروفیسر احمد بیگ نے کہا کہ شمالی ہند میں اس طرح کی پیچیدہ سرجری بہت کم اسپتالوں میں ہوتی ہے جس میں سے ایک جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہے۔

سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب نے بتایا کہ یہ سرجری قومی اطفال صحت پروگرام کے تحت مفت کی گئی۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایس سی شرما نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.