میرٹھ: لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج میرٹھ میں پہلی بار ہارٹ کا اپریش کیا گیا جو کامیاب رہا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر روہت چوہان نے بتایا کہ مریض کا دل 210 منٹ تک بند رہا، لیکن اس کا دل ہائی ٹیک مشینوں سے دھڑکتا رہا۔ Successful heart operation at Lallajpat Rai Medical College, Meerut
اس دوران اگر تین منٹ تک دماغ کو خون نہ ملے تو دماغ ڈیڈ ہوجاتا ہے۔ تین منٹ کا وہ سنہرا وقت ہوتا ہے جس میں زندگی بھی مل سکتی ہے اور موت بھی۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میرٹھ میں پہلی بار اس طرح کا آپریشن کیا گیا ہے۔ لالالاجپت رائے میڈیکل کالج میں بہت کم قیمت پر یہ آپریشن ہوا۔
میڈیکل کالج کے میڈیا انچارج ڈاکٹر وی ڈی پانڈے نے بتایا کہ 34 سالہ کویتا کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا۔ کویتا کا تعلق کنکرکھیڑا، میرٹھ سے ہے۔ وہ پچھلے دو سالوں سے گھبراہٹ، غیر معمولی دل کی دھڑکن اور سینے کے درد میں مبتلا تھی۔
انہوں نے اس بیماری کے حوالے سے کئی بار سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں مشورہ لیا، لیکن بڑی فہرست ہونے کی وجہ سے وہاں علاج نہیں ہوسکا، بعد ازیں کویتا نے میڈیکل کالج میرٹھ کی کارڈیو تھوریسک سرجری او پی ڈی میں مشورہ کیا۔ معائنے کے بعد پتہ چلا کہ مریض کا مائٹرل وال خراب ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ تمام پریشانیاں پیش آرہی ہیں۔ مریض کو مائٹرل وال تبدیل کرنے کے لیے سرجری کا مشورہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر روہت کمار چوہان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کارڈیو تھوریسک سرجری اور ان کی ٹیم (اینستھیزیا ڈاکٹر سبھاش دہیا، سرجن ڈاکٹر روہت کمار چوہان، پرفیوژنسٹ ویمل چوہان، او ٹی انچارج ہمالی پوہان، اسٹاف بشریٰ اور نیتو نے کامیابی کے ساتھ ہارٹ کا اپریشن کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔