ETV Bharat / state

کانپور: انکاؤنٹر کیس میں تین پولیس اہلکار معطل - داروگا کنور پال

کانپور انکاؤنٹر کیس میں دو داروغہ اور ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔ تمام پولیس اہلکار ہسٹری شیٹر وکاس دوبے سے رابطے میں تھے۔ اس کا انکشاف کال کی تفصیلات سے ہوا۔

Sub inspector and 3 constables suspended in kanpur encounter
کانپور انکاؤنٹر کیس میں 2 داروگا اور 1 کانسٹیبل معطل
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 2:12 PM IST

کانپور کے تھانہ چوبے پور میں انکاؤنٹر واقعہ میں ابتدائی تحقیقات میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے کی وجہ سے تھانہ چوبے پور پولیس اسٹیشن میں تعینات داروغہ کنور پال، داروغہ کرشنا کمار شرما اور کانسٹیبل راجیو کو معطل کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کی ہے۔

بتا دیں کہ جمعرات کی رات شاطر مجرم وکاس دوبے کے گھر پر چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم پر مجرموں نے گولیاں چلائیں۔ اس حملے میں پولیس کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا کانپور کے ریجنسی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسی دوران واقعے کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے دو شرپسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ایس او چوبے پور ونئے تیواری کو پہلے ہی اس معاملے میں معطل کردیا گیا ہے۔ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے چوبے پور، بلہور، شیولی، بیتھور میں 250 بیگھہ اراضی کا مالک ہے۔ اس کے علاوہ کلیان پور، کاکادیو، لکھنؤ میں بھی اس کے کئی مکانات ہیں۔ وکاس دوبے کروڑوں کی زمین اور املاک کا مالک ہے۔ اے ڈی جی جئے نارائن سنگھ نے اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.