ETV Bharat / state

UP PCS Judiciary Exam اے ایم یو کے سات طلباء یوپی جوڈیشل سروسز کے امتحان میں کامیاب - عہدہ پر بھرتی کے لیے یو پی پی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی چار طالبات سمیت کل سات طلباء نے اتر پردیش جوڈیشل سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب طلباء نے تعلیم اور ایمانداری کو کامیابی کی کنجی بتایا۔

اے ایم یو کے سات طلباء یوپی جوڈیشل سروسز کے امتحان میں کامیاب۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 7:44 PM IST

اے ایم یو کے سات طلباء یوپی جوڈیشل سروسز کے امتحان میں کامیاب۔

علیگڑھ:اتر پردیش پبلک سروس کمیشن ہر سال سول جج (جونیئر ڈویژن) کے عہدہ پر بھرتی کے لیے یو پی پی ایس سی پی سی ایس جے امتحان منعقد کرتا ہے۔ اس یو پی پی ایس سی سول جج امتحان کے ذریعے سول جج کی آسامیوں کو پُر کیا جاتا ہے۔ لاء گریجویٹس کے لیے سول جج کی گزیٹڈ بی پوسٹوں پر کام کرنے کا بہترین موقع ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سات طلباء جس میں چار طالبات بھی شامل ہے نے اترپردیش جوڈیشل سروس سول جج (جونیئر ڈویژن) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے، جو اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (UPPSC) کے ذریعہ منعقد کیا گیا ہے۔

کامیاب طلباء و طالبات :
۱۔ محمد قاسم (رینک 135)
۲۔ عاصم چودھری (رینک 223)
۳۔ روینا
۴۔ عاضم رحمانی (رینک 302)
۵۔ رامشا تنویر (رینک 133)
۶۔ رشمی سنکھ (03)
۷۔ سبک مسکان (رینک 29)

سماجی تنظیم سوچ نے کامیابی حاصل کرنے والے ساتوں طلباء و طالبات کو اپنے دفتر پر بلا کر ان کا استقبال کیا اور ان کو تمغہ اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اسی دوران ایک گروپ ڈسکشن بھی کیا گیا جس میں کسی بھی امتحان یا میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری چیزوں پر روشنی ڈالی گئی۔ موجود تمام کامیاب طلباء و طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بتایا اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے تعلیم اور ایمانداری کو کامیابی کی کنجی بتایا۔

یو پی پی سی ایس (جے) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب محمد قاسم اور طالبات سبک مسکان اور روینا نے اپنی کامیابی اور خواہش مند طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا یہ ضروری نہیں ہے کہ بڑے گھر کے طلباء ہی اس طرح کے امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں یا اپنی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ کامیاب ہونے کے لئے تعلیم اور خد پر بھروسہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔.

سبک مسکان نے پیغام دیتے ہوئے بتایا کامیابی حاصل کرنے کے لئے خدا اور اپنے آپ پر بھروسہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، پریشانیوں سے پریشان نہیں ہونا چاہئے بلکہ حوصلہ بلند کرکے آگے بڑھا رہنا چاہئے۔ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata in Spain ممتا نے اسپین سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا

سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا مسلم طالبات کے سامنے یقینا چیلنجز زیادہ ہوتے ہیں لیکن پہلے کے مقابلے اب لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے ہمارے والدین تعلیم کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں اسی لئے ذرائع کے مطابق جتنا ممکن ہوسکتا ہے وہ ہمیں تعلیم یافتہ بنا رہے ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کو ایک محفوظ اور تعلیمی ماحول ملتا ہے میری کامیابی میں اس کا اہم رول ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.