ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں راجکیہ ڈگری ہندو کالج کے طلبہ اور طالبات نے احتجاج کرکے داخلہ کا مطالبہ کیا، احتجاج میں بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبہ شامل تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ انکو کالج میں داخلہ دیا جائے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے طالبات نے بتایا کہ ہم لوگ بی اے سال اول میں داخلہ لینا چاہتے ہیں لیکن کالج انتظامیہ انکا داخلہ لینے سے انکار کر رہا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہاں ایک طرف تعلیم کو فروغ دینے کے لئے حکومت تمام منصوبے چلا رہی ہے تو وہیں ان طلبہ اور طالبات کو کالج میں داخلہ لینے کے لئے کیوں احتجاج کرنا پڑ رہا ہے؟
اس احتجاج میں سماج وادی چھاتر سنگھ نے بھی حصہ لیکر کالج انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔