جیسے جیسے ریاستی انتخابات نزدیک آرہے ہیں جہاں ایک طرف سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی تیاری کر رہی ہیں All Political Parties are Preparing تو وہیں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لئے بیداری پروگرام جگہ جگہ منعقد Awareness Program held Everywhere کئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں اگر بات کی جائے اتر پردیش کے مرادآباد کی تو مرادآباد کے چتر گپت انٹر کالج کے تقریبا ایک درجن بچوں نے ووٹر بیداری پروگرام کے تحت تقریبا ساڑھے تین سو اسکوائر فٹ کی پینٹنگ بناکر لوگوں کو بیدار کیا۔ ووٹر بیداری کے تحت پینٹنگ بنائے جانے کا مقصد لوگوں کو جمہوریت میں اپنے ووٹ کا استعمال کر نے کی ترغیب دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Women Shakti Yatra in Noida: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا
بچوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ووٹ ڈالنے سے ہمیں اچھے ایم پی، ایم ایل اے ملتے ہیں اگر ہمارے سیاسی رہنما اچھے ہوں گے تو ملک مضبوط بنے گا۔