ETV Bharat / state

Students Death Case: طالب علم کی موت، مینارٹی کانگریس نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا - مینارٹی کانگریس نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

اقلیتی کانگریس کا الزام ہے کہ اسکول میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طالب علم کی جان گئی ہے۔ اس لئے اس کی موت کا ذمہ دار اسکول انتظامیہ ہے۔ اقلیتی کانگریس نے مہلوک کے اہل خانہ کو معاوضہ اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Students Death Case

مینارٹی کانگریس نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 2:09 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے اوبری میں واقع سینک پبلک اسکول میں 7 جون کو امتحان کے دوران طالب علم کی ہوئی موت کے معاملے میں ضلع اقلیتی کانگریس نے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ Students Death Case

مینارٹی کانگریس نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

اقلیتی کانگریس کا الزام ہے کہ اسکول میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طالب علم کی جان گئی ہے۔ اس لئے اس کی موت کا ذمہ دار اسکول انتظامیہ ہے۔ اقلیتی کانگریس نے مہلوک کے اہل خانہ کو معاوضہ اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ 7 جون کو بھتری پیر بٹاون کا رہنے والا پردمن یادو سینک پبلک اسکول میں سی بی ایس سی کے بورڈ امتحان دے رہا تھا۔ وہ بابا گرکل ایکیڈمی کا طالب علم تھا اور سینٹر سینک پبلک اسکول آیا تھا۔ امتحان کے دوران اس کی طبیعت بگڑی اور وہ بےہوش ہو گیا۔ اسکول میں بنیادی علاج نہ ملنے کی وجہ سے اسے ایمبولینس سے اسپتال بھیجا گیا۔ لیکن اس کی راستے میں موت ہو گئی۔

مینارٹی کانگریس کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے اس کی جان گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول میں بنیادی علاج کی کمی تو تھی ہی ساتھ ہی نیچے کی دو منزل خالی ہونے کے باوجود تیسری منزل پر امتحان کیوں لیا جا رہا تھا جبکہ وہاں شدید گرمی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Basic Facilities in Government School Uri: اوڑی کا ایک ایسا اسکول جو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.