روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے تباہ کن مناظر کے دوران بھارتی طلبا کی پریشان کُن صورتحال کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
ملک کی مختلف ریاستوں کے طلبا جو یوکرین کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے۔ روس اور یوکرین کے درمیان ہوئی جنگ سے خوف زدہ بھارتی طلبہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے طلبا کی بحفاظت واپسی کے لئے متعدد اقدام اٹھائے گئے۔ Students Amir and Samad arrives in India from Ukraine
یوکرین میں پھنسے غازی آباد کے اسارا گاؤں کے دو طلباء عامر اور صمد رومانیہ سے دہلی پہنچ گئے ۔جہاں وہ اپنے اہل خانہ سے ملے۔
آسارا گاؤں کے ماسٹر غیور کے فرزند عامر اور صمد یوکرین کی ایوانو یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ہی گھر والے عامر اور صمد سے مسلسل رابطے میں تھے۔ عامر کی یوکرین سے پرواز 25 فروری کو تھی لیکن اس سے قبل اسے روسی فوجیوں کی جانب سے حملوں کی وجہ سے ایوانو کو نو فلائنگ زون قرار دے دیا گیا تھا۔ یہ طلباء ایوانو یونیورسٹی سے پیدل رومانیہ روانہ ہوئے تھے ۔
بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں نے طلباء کو رات کو طیارے میں بٹھایا لیکن طیارہ کے اڑان بھرنے کے تعلق سے کوئی جانکاری انہیں نہیں دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:Russia-Ukraine Crisis: یوکرین سے لوٹے طالب علم آدتیہ رانا سے بات چیت
عامر اور صمد کے والد ماسٹر غیور نے بتایا کہ وہ صبح تین بجے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ بیٹے سے مل کر سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔