ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک سڑک حادثہ میں گیارہویں جماعت کے طالب علم قارب خان کی خوفناک موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق قارب خان اپنے تین دوستوں کے ساتھ جپسی میں سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے، راستے میں گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے سبب سیوا اسپتال کے معروف ایم ڈی ڈاکٹر محمود خان کے بیٹے جو کہ گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے، کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے تین کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور ان کا علاج و معالجہ سیوا اسپتال میں جاری تھا جبکہ ایک کے سر میں زیادہ چوٹیں آنے پر اس کو ہائر سینٹر مرادآباد ریفر کیا گیا۔ آج علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔
واضح رہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان قارب خان رامپور کے گرین ووڈ اسکول کے درجہ 11 کا طالب علم تھا۔ ان کی اچانک ہوئی موت سے ان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔