ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں تہواروں کے سیزن کی شروعات ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی عوام کے تحفظ کے لئے جگہ جگہ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
بدایوں میں دھن تیرس کے تہوار کو خوشی کے ساتھ منایا گیا اور بازاروں میں ضروری سامان کی خریداری کی گئی۔ سکیورٹی کے انتظامات کو لے کر شہر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے گاڑیوں کی چیکنگ، مارکیٹ پر نظر اور سکیورٹی اہلکاروں کے پیدل گشت کا سلسلہ جاری ہے۔
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس برس کی دیوالی گزشتہ تمام سالوں کے مقابلے الگ ہے کیونکہ اس بار کورونا وائرس کے سبب حالات عام نہیں ہیں اور اب تمام تہوار طبی احتیاط کے ساتھ منائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ '13 نومبر سے ہندو مذہب کے سب سے زیادہ مقبول تہوار دیوالی کی شروعات ہو چکی ہے۔ آج کا دن دھن تیرس کے طور پر منایا گیا۔ کل 14 نومبر کو دیوالی کا دن ہے اور پھر 16 نومبر کو بھیا دوج کا تہوار منایا جائے گا۔'