ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں یوم عاشورہ کے دن تعزیہ اور جلوس کو نکالنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ سخت نگرانی کر رہی ہے۔ تعزیہ چوک کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ پی اے سی کی بھی تعیناتی کر دی گئی ہے۔
ان علاقوں میں پولیس مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں عزاخانوں کے قریب نگرانی میں مصروف ہے۔ حالانکہ عزادار حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائن پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ کسی طرح کی خلاف ورزی کی کوئی خبر نہیں ہے۔
لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری
عزاداروں کے مطابق حکومت نے جو بھی حکم نامہ جاری کیا ہے اس پر سختی سے یوم عاشورہ کے دن عمل کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار محرم کے موقع پر پولیس کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار محرم میں نکلنے والے جلوس پر حکومت نے پوری طرح پابندی لگا دی ہے۔
ملک بھر میں آج یومِ عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ اور انتظامیہ نے مجالس کے نکالنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کچھ مقامات پر ہجوم کے اجتماع کے مدنظر امام باڑہ اور درگاہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔