ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی - اترپردیش نیوز

دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف لکھنؤ میں ہوئے احتجاج کے دوران آتشزدگی کے ساتھ توڑ پھوڑ ہوئی، جس کی وجہ سے لکھنؤ پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں بڑی تعداد میں مظاہرین کو نوٹس بھیج کر جرمانہ ادا کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

سی اے اے اور این آر سی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 9:10 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ، ''احتجاج کے دوران جو آتشزدگی اور سرکای املاک کو نقصان ہوا، اس کے لئے مظاہرین نہیں ذمہ دار بلکہ پولیس ذمہ دار ہے۔''

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب
رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب

انہوں نے کہا کہ، ''پولیس ہم لوگوں پر اس لیے سختی کر رہی ہے کیونکہ وہ اس تحریک کو دبانا اور کمزور کرنا چاہتی ہے۔ میں اور ایس آر دارا پوری احتجاج میں شامل نہیں تھے، لیکن مجھے 64 لاکھ روپے کا نوٹس دیا گیا ہے۔''

رہائی منچ کے صدر نے کہا کہ، ''پولیس جمہوریت کا گلہ گھونٹا اور ہماری آواز دبانا چاہتی ہے، لیکن ہم اسے کسی بھی قیمت میں نہیں ہونے دیں گے۔''

اس کے علاوہ شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ، ''گزشتہ روز میرے یہاں پولیس وصولی کے لئے آئی تھی اور نوٹس چسپہ کر واپس گئی۔''

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس
شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس

انہوں نے بتایا کہ، ''میں نے پولیس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب بڑی پریشانی ہے، لہذا کچھ وقت کے بعد اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔''

معلوم رہے کہ مولانا سیف عباس پر بھی احتجاج میں شامل ہونے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں تقریباً 64 لاکھ روپے بطور جرمانہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ پولیس سی اے اے اور این آر سی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو نوٹس دے دیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کی دوکان بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ، ''یہ کارروائی غیر قانونی ہے کیوں کہ این ایس اے لگانے کی معیاد تین مہینے تک ہوتی ہے، لیکن دسمبر سے ابھی تک چھ ماہ سے زائد وقفہ گزر گیا اور اب پولیس کارروائی کر رہی ہے۔''

سی اے اے کے خلاف احتجاج
سی اے اے کے خلاف احتجاج

انہوں نے بتایا کہ، ''ہم پہلے بھی ہائی کورٹ جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں جو 64 لاکھ روپے کا نوٹس ملا ہے، ہم اس میں سے کچھ بھی جمع نہیں کریں گے بلکہ کورٹ میں انصاف کے لئے جدوجہد کریں گے۔ ہمیں پورا یقین ہیں کہ ہم کامیاب بھی ہوں گے۔''

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں ہوئے احتجاج کے بعد مظاہرہ پر تشدد ہو گیا تھا، جس میں سرکاری املاک کو کافی نقصان ہوا۔ اس کی تلافی کے لیے پولیس نے کافی لوگوں کو نوٹس بھیجا اور یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ جرمانہ ادا نہیں کریں گے، تو دوکان یا گھر قرق کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.