مخبر کی اطلاع پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے راشد کو بستی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا، راشد پر شدت پسند کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ساتھ ہی کئی ایجنسیاں راشد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی ہیمراج مینا نے بتایا کہ گرفتار کیا گیا مشتبہ راشد سدھارت نگر نگر ضلع کے سہرت گڑھ کا رہائشی ہے۔
اس کے پاس سے ملک دشمن دستاویزات ، 3-4 جعلی آدھار کارڈ، ایک سی ڈی برآمد ہوئی ہے، اس کے علاوہ ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔ جس کی تفصیلات نکالی جارہی ہے۔
وہیں گرفتار کیا گیا مشتبہ راشد پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ جس کے پیچھے ایس ٹی ایف کی ٹیم لگی ہوئی تھی۔
وہیں مخبر کی اطلاع پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کوتوالی سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے، دفعہ 121 اے، 420، 129 بی، 478-68 کے تحت ایک معاملہ مقدمہ درج کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔