ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کرونا وائرس کے سبب سینیٹائزیشن کا عمل جاری - نوئیڈا میں کرونا وائرس

ضلعی عہدہ داروں کی جانب سے ضلع نوئیڈا میں جہاں جہاں کنٹینٹمنٹ کے نئے زون بنائے جارہے ہیں وہاں وہاں وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پرعملی اقدامات کرتے ہوئے سینٹائزیشن کے کام کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے

Steps are being taken to stop the spread of Corona_
نوئیڈا میں کرونا وائرس کے سبب سینیٹائزیشن کا عمل جاری
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 4:13 PM IST

دارالحکومت دہلی اور اسکے اطراف میں کورونا وائرس کا نفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ وہیں گوتم بدھ نگر ’نوئیڈا‘ میں مسلسل تیسرے روز 100 سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نوئیڈا میں کرونا وائرس کے سبب سینیٹائزیشن کا عمل جاری

ضلع انتظامیہ کورونا کے اثراتکو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف طرح کی کوشش کررہی ہے لیکن کورونا متأثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہی ہورہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد مقامات میں سینٹائزیشن و دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بھی تسلی ہو اور انتظامیہ بھی مطمئن رہے۔

ضلعی عہدہ داروں کے ذریعہ ضلع میں جہاں جہاں کنٹینٹمنٹ کے نئے زون بنائے جارہے ہیں وہاں وہاں وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے سینٹائزیشن کے کام کو یقینی بنایا جارہا ہے، اسی سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج ایک مہم چلاتے ہوئے 46 مقامات پر سینٹائزیشن کے عمل کو یقینی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 607 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 632 نئے مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 19 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 21،549 ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 859 ہو چکی ہے۔ 16 ہزار 95 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 59 ہزار 133 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 7 ہزار 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دہلی اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.