اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ایس آئی او کی جانب سے لکھنؤ اطراف کے مدارس کے طلبا کے لیے ایک مسابقتی تقریری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرم میں تقریبا 55 طلبا نے شرکت کی۔
اس ضمن میں پروگرام کے کنوینر نبیل احمد نے بتایا کہ تنظیم مدارس کے طلبا کے لیے ایسے پروگرام ہمیشہ کرتی رہتی ہے جس مدارس کے طلبہ کا خفیہ صلاحیت سامنے آتا ہے۔
پروگرام میں حصہ لینے والے سبھی طلبا نے اپنی اپنی تقریر پیش کی جس کے بعد مولانا طاہر جمال مولانا فخر الاسلام اور مسعود ندوی نے اپنی تاثرات کا اظہار کیا آخر میں مہمان خصوصی مولانا ضمیر الحسن سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان طلبا کو سماج کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:
وہیں پہلی پوزیشن والے طالب علم کو تین ہزار روپے، دوسری کو دو ہزار اور تیسری کو ایک ہزار اور چوتھی کو پانچ ہزار روپے دیے گئے اس کے علاوہ ڈائری اور پروگرام کا کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔