ETV Bharat / state

اے ٹی ایم لوٹ کی کوشش میں فائرنگ کا خصوصی ملزم گرفتار

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور و رانی گنج پولیس اور سواٹ ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں اے ٹی ایم لوٹ کی کوشش میں ناکام ہونے پر دو افراد کو گولی مارنے والے خصوصی ملزم کو بدھ کو سنڈورہ نہر کی پلیا کے نزدیک گرفتار کر فائرنگ میں استعمال غیر قانونی پسٹل و کارتوس برآمد کیا۔

Special suspect arrested in ATM robbery attempt
اے ٹی ایم لوٹ کی کوشش میں ہوئی فائرنگ کا خصوصی ملزم گرفتار
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:14 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ تھانہ فتن پور علاقے کے پٹہٹیا گاؤں واقع پٹرول پمپ کے اے ٹی ایم پر منگل کی صبح پہونچے دو بدمعاشوں نے لوٹ کی مزاحمت کرنے پر سنتوش چورسیہ و رماکانت یادو کو گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔

جہاں پولیس نے وقوعہ کا انکشاف کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فٹیج کی بنیاد پر مخبر کی اطلاع کے بموجب سنڈورہ نہر پلیا کے نزدیک خصوصی ملزم سشیل کمار سنگھانیا کو گرفتار کر وقوعہ میں استعمال ایک پسٹل 32 بور و کارتوس اور بائک وغیرہ برآمد کیا۔ جبکہ اس کا ساتھی پردیپ کمار فرار ہو گیا۔

پوچھ گچھ میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ قرض سے پریشان ہوکر ادائگی کے لیے لوٹ کا منصوبہ بنایا تھا۔

منصوبہ کے بموجب اس کو معلوم تھا کہ پٹرول پمپ مالک سنتوش صبح کس اے ٹی ایم میں جاتے ہیں۔ جس کے سبب وہ لوٹ کرنے پہونچا تو سنتوش نے مزاحمت کیا تو انہیں گولی مار دی۔

ادھر تیل لینے پہونچے رماکانت نے روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گولی مار کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر جیل بھیجا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.