ETV Bharat / state

مائیگرینٹ مزدوروں کے لیے کونسلنگ سنٹر کا قیام - مہاجر مزدوروں

بھارت کے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کے وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے لرنٹ اسکیل نے مفت ’اوسر‘ مائیگرینٹ ورکرز کونسلنگ سنٹر کھولنے کی پہل کی ہے۔

Special plan to change the lives of more than 1 million workers
مائیگرینٹ مزدوروں کےلیے کونسلنگ سنٹر کا قیام
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 9:59 PM IST

اسے ہندوستان کی 9 ریاستوں کے 60 اضلاع میں لانچ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہاجر مزدوروں میں امید پیدا کرنا ہے اور وبا کے بحران کے دوران ان کی مہارت کے مطابقت مناسب ملازمت حاصل کرکے زندگی گزارنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

شری ارو نندا، بورڈ آف ڈائریکٹرز، این ایس ڈی سی اور چیئرمین مہندرا ہالیڈیز اینڈ رسپانس (ان) لمیٹڈ اور شری آر سی ایم ریڈی ایم ڈی اور سی ای او، اسکول نیٹ انڈیا لمیٹڈ اور لرنیٹ اسکلز لمیٹڈ نے اوسر، مائیگرینٹ ورکرز کاونسیلنگ سنٹر کا ڈیجیٹل لانچ کیا۔ اس موقع پر پدمشری راجندر سنگھ صدر ٹرایڈنٹ گروپ اور وائس چیئرمین پنجاب اسٹیٹ پلاننگ بورڈ پرکاش شرما سی ایف او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز لرنٹ اسکیل منیش کمار منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او این ایس ڈی سی اور ریچا سنگھ شریک بانی یور داستاس بھی موجود تھیں۔

افتتاح کرتے ہوئے ارون نندا ڈائریکٹر این ایس ڈی سی اے اے آر چیئرمین، مہندرا ہالیڈیز اینڈ ریسارٹس لمیٹیڈ نے کہا اوسر کے کامیاب آغاز کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ طلب اور سپلائی کی بنیاد پر ٹکنالوجی کے مناسب استعمال اور کام کے عمل کو بہتر بنانے کے ذریعہ تارکین وطن مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے اور فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔ میں لرنٹ اسکیل کے اس اقدام پر پوری کامیابی کی خواہش کرتا ہوں اور اپنا پورا تعاون حاصل ہو گا۔ اس اقدام پر آر سی ایم ریڈی، ایم ڈی اور سی ای او، اسکولنیٹ انڈیا لمیٹڈ اور لرن سکلز لمیٹیڈ نے کہا میں حکومت ، صنعتی دنیا کے قد آور افراد اور اپنی ٹیم کے تعاون سے پرجوش ہوں۔ ہم ہر سطح پر کام کے متلاشی افراد کی مدد کے لئے ہم اپنا سابقہ ​​تجربہ ، علم اور وسائل استعمال کریں گے۔ ان کا ضروریات، مہارتیں ، جذباتی کیفیت کو محسوس کریں گی اور انہیں ملازمت کے انٹرویو اور تقرری کے لئے تیار کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 10 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کا ہے۔مزدوروں کا اجتماعی خروج ایک انتہائی اندوہناک واقعہ ہے اور اس نظام کی بہت ساری خامیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ ہمارا ہدف ہندوستان کی نو ریاستوں اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، بہار ، جھارکھنڈ ، گجرات ، مغربی بنگال ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور آسام کے 60 اضلاع میں 'اوسر ' کو قائم کرکے 12.5 لاکھ سے زیادہ مزدوروں تک پہنچنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.