ETV Bharat / state

Lecture on Nation Building in Rampur: قوم کی تعمیر کے عنوان پر خصوصی لیکچر کا اہتمام - رامپور رضا لائبریری میں خصوصی لیکچر

لیفٹننٹ جنرل وی کے سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات اور بڑھتی فرقہ واریت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نفرت پھیلانے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کو اہمیت نہ دی جائے۔ Special Lecture on Nation Building Held in Rampur

رامپور میں قوم کی تعمیر کے عنوان پر خصوصی لیکچر منعقد

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 5:07 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں خصوصی لیکچر بعنوان 'قوم کی تعمیر اور قومی سلامتی میں کالج کے نوجوانوں کا کردار' کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل وی کے چترویدی نے موضوع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جواں ملک ہے جس میں 65 فیصد آبادی 35 برس تک عمر والے نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی وطن کے لئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی وہ تمام 20 سے 30 برس کی عمر کے ہی تھے۔ ان سے سبق لے کر ہمیں ایسا ہی جزبہ پیدا کرنا ہوگا۔

اس دوران وی کے سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات اور بڑھتی فرقہ واریت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کو اہمیت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ان کو اہمیت دینا بند کر دی جائے گی اس دن سے ان کا وجود خود ہی ختم ہو جائے گا۔ Special Lecture on Nation Building Held in Rampur

ویڈیو

اس پروگرام میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کرکے ملک کی تعمیر میں اپنے کردار کو جانا۔ طلبہ نے ملک کو کمزور کرنے والے نفرتی عناصر اور ہندو مسلم کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے مفاد پرست سیاسی لوگوں کا مشترکہ طور پر بائیکوٹ کرنے کو کہا۔ وہیں طلبا نے تمام مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر معروف صحافی سید محمود نواز کی گورکھا ریزیمنٹ پر مبنی موٹویشنل فلم بھی دکھائی گئی۔ پروگرام کی نظامت کا فریضہ رامپور رضا لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر ابو سعد اصلاحی نے انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.