ETV Bharat / state

'امت مسلمہ تعلیم سے غافل نہیں ہوسکتی'

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے دورہ پر مشہور مفکر اور ماہر تعلیم پروفیسر اخترالواسیع نے کہا کہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

'پیغمبراسلام کی امت تعلیم سے غافل نہیں ہوسکتی'

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 7:07 AM IST

Updated : Feb 21, 2021, 9:26 AM IST

پروفیسر اخترالواسیع فی الوقت مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر اور جامعہ ملّیہ اسلامیہ نئی دہلی کے سابق پروفیسر رہ چکے ہیں۔

پروفیسر اخترالواسیع کو حکومت ہند کی جانب سے پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ایسا واحد ذریعہ ہے جس سے قوموں کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

'پیغمبراسلام کی امت تعلیم سے غافل نہیں ہوسکتی'

انھوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب غار حِرا سے قوم کی طرف آئے تھے تو اپنے ساتھ پہلے نماز روزہ زکوٰۃ حج کا حکم نہیں لائے تھے بلکہ پہلے اقراء لے کر آئے تھے۔ وہ تعلیم لے کر آئے تھے۔

ایسے نبی کی امت تعلیم سے کیسے غافل ہو سکتی ہے اور پسماندہ ہو سکتی ہے یہ سوچنے والی بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلام نے دین اور دنیا میں کوئی تفریق نہیں ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ نہیں کہا ہےکہ آپ صرف قرآن اور حدیث ہی پڑھو اور دنیا کی کسی اور چیز کو نہ پڑھو۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کیا کہ دین اور دنیاوی تعلیم کا فرق انگریزوں کا لایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:اردو زبان ہماری خدمت کر رہی ہے: پروفیسر مرزا محمد زماں آزردہ

انگریزوں نے ہی اپنی تعلیم کو نافذ کرنے کے لیے مسلمانوں کے نظام تعلیم کو پیچھے کردیا۔

پروفیسر اخترالواسیع نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کو قطب مینار کی بلندی دی تاج محل کا حسن دیا اور لال قلعہ کی پختگی دی شاہ جہانی مسجد کا تقدس دیا وہ کہاں سے تعلیم حاصل کرکے آئے تھے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی نہیں تھی، کیمبریز نہیں تھی،ایم آئی ٹی نہیں تھی نہیں صرف اور صرف مدرسے تھے۔ جہاں سے یہ لوگ تعلیم حاصل کرکے آتے تھے۔

Last Updated : Feb 21, 2021, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.