پورے ملک میں این آر سی اور سی اے اے کو لے کر احتجاج کیے جا رہے ہیں احتجاج کے دوران کئی شہروں میں تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دو لوگ کی موت ہوگئی تھی۔
اس معاملے میں ضلع سنبل کے سابق رکن پارلیمان ستپال سنگھ سینی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس قانون سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس ملک پر سب کا حق ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس قانون کو ٹھیک سے سمجھا نہیں گیا ہے۔ جو لوگ بھی احتجاج کررہے ہیں یہ کسی کے اکسانے پر ایسا کررہے ہیں۔
اگر کسی کو بھی کوئی شکایت ہے تو وہ میمورنڈم کے ذریعے اپنی بات کو رکھ سکتا ہے لیکن سڑکوں پر اتر کر گاڑیوں میں آگ لگانا یا مار پیٹ کرنا پتھر بازی کرنا یہ سمجھداری کا کام نہیں ہے جو ملک کا باشندہ ہے اس کو کوئی پریشانی نہیں ہونے والی ہے۔