مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع مدرسہ محمودیہ سروٹ کے استاد مفتی محمد زاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اس ماہ کے تین عشرے ہوتے ہیں۔ پہلا عشرہ رحمت کا ہوتا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے۔ اس عشرے کی فضیلت یہ ہے کہ اس عشرے میں پانچ راتیں ایسی آتی ہیں جس میں ہزاروں راتوں میں سب سے مقدس رات لیلۃ القدر بھی ہوتی ہے اس لیے اس کو لیلۃ القدر کا عشرہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس عشرے میں مسلمان جہنم سے نجات وبخشش کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کریں، زیادہ سے زیادہ تلاوت کلام پاک پڑھیں، نمازوں کو وقت پر پڑھیں اور غریبوں ومسکینوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور عید الفطر کی نماز سے پہلے پہلے زکوٰۃ وفطرہ کی ادائیگی جو اس کے مستحق ہیں ان کو کریں۔ اس سلسلہ میں ان سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں شب قدر کی فضیلت اور زکوٰۃ اور فطرے سے متعلق خاص بات چیت کی گئی ہے۔ Special Conversation with Mufti Muhammad Zahid on Zakat and Fitra
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کا تیسرا اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے اس عشرے میں ہزاروں راتوں میں سب سے مقدس رات لیلۃ القدر بھی ہے اس لیے اس کو لیلۃ القدر کا عشرہ بھی کہا جاتا ہے۔ مسلمان اس عشرے میں جہنم سے نجات وبخشش پانے کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔