ریاستی حکومت کے اہم پروگرام کے تحت امراض کی روک تھام کے مقصد سے 2 ستمبر سے 30 ستمبر تک مختلف بیماریوں کے خلاف چلائی جا رہی مہم کا تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے،
جس کے تحت ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر محکمہ جاتی افسران کی طرف سے اپنی اپنی سطح پر کارروائی کو یقینی بنانے کی کوشش جارہی ہے۔
تاکہ حکومت کی جانب سے چلائے جارہے اس اہم پروگرام کا فائدہ عوام کو حاصل ہو سکے اور متعدد بیماریوں سے عوام کو بچایا جا سکے۔
اس پروگرام کے تحت گرام پنچایت كھگوڑا میں صفائی ملازمین اس مہم کے تحت صفائی کا کام کر رہے ہیں۔