ایس پی نے الزام عائد کیا ہے کہ مہہ نگر اسمبلی میں پرائمری اسکول مصطفیٰ آباد کے بوتھ نمبر 57 پر پولنگ افسران بزرگ خواتین اور عمر دراز ووٹرز کی طرف سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسروں کو پولنگ سینٹر سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کے خلاف کیس درج کیا جائے۔
عام انتخابات کے لیے چھٹے مرحلے میں آج صبح میں سات بجے سے پولنگ جاری ہے اور ملک بھر کی تقریباً 59 سیٹوں پر یہ پولنگ ہو رہی ہے۔
ساتویں اور حتمی مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔