ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا احتجاج، پارٹی کا داخلی انتشار نمایاں

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کے کارکنان نے پنچایت اور بلاک پرمکھ کے انتخابات میں ہوئی دھاندلی کے خلاف ریاست کی تمام تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بارہ بنکی : احتجاج کے دوران بھی سماجوادی پارٹی میں نظر آئی خانہ جنگی

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 4:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے نواب گنج تحصیل میں بھی سماجاوادی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

بارہ بنکی : ایس پی کارکنان کا احتجاج

اس دوران پارٹی کارکنان کا فقدان اور پارٹی کا داخلی انتشار واضح طور پر نظر آیا۔

دراصل سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو مجوزہ پروگرام کے تحت چھایا چوراہے پر واقع پارٹی دفتر سے گنا دفتر تک ریلی نکالنی تھی اور وہاں انتظامیہ کو میمورنڈم دینا تھا، لیکن سماجوادی پارٹی کے کارکنان پہلے سے ہی گنا دفتر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فرضی مدرسہ اسکالرشپ بدعنوانی معاملے میں کارروائی کی جائے گی: اشفاق سیفی

لہذا، ریلی میں چند کارکنان نظر آئے، یہی نہیں جس طرح سے سماجوادی پارٹی کے بوتھ سطح تک کارکنان ہیں، اس حساب سے احتجاج میں کارکنان کی تعداد بھی کم نظر آئی۔

وہیں، دوسری جانب پارٹی کی اندرونی خانہ جنگی کا عالم یہ تھا کہ پارٹی کے دونوں رکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو اور گورو راوت اپنے اپنے گھروں سے چند کارکنان کے ساتھ گنا دفتر پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.